رینجرز کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کا کیس، سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ فیصل کالونی میں رینجرز اہلکار کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے مقدمے کی سماعت کی۔ بطور گواہ دو پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے گئے بعد میں سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ رینجرز اہلکار شہزاد پر شاہ فیصل کالونی میں غلام حیدر نامی شہری کے قتل کا الزام ہے۔