کراچی (جیوڈیسک) فیڈریشن ہاؤس کراچی میں تاجر برادری سے ملاقات کے موقع پر میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ ملک میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں بلا تفریق آپریشن دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ رینجرز ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات سے شہر کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور امن قائم ہوا ہے۔ بلال اکبر نے تاجروں کو اسٹریٹ کرائم کے خلاف اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ رینجرز نے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کی حکمت عملی بنا لی ہے۔
رینجرز کے اقدامات سے اسٹریٹ کرائم میں کمی آ رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شہری رینجرز ہیلپ لائن 1101 کے ذریعے رینجرز سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔