کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز کے کرپشن آپریشن کی حمایت اور آپریشن کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلاکر بلاتفریق سرکاری اہلکاروں ‘ سول و فوجی بیوروکریسی ‘ سیاستدانوں ‘اراکین سینیٹ و پارلیمنٹ اور قومی وصوبائی حکومتوں و حکمرانوں سمیت عدلیہ اورسیکورٹی اداروں سے وابستہ افراد کیخلاف بھی کرپشن آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے محب وطن وشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر سلیمان راجپوت ‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ صدر یوتھ ونگ حاجی امیر علی خواجہ ‘رہنما شعبہ خواتین میڈم انیتا ‘ میڈم تبسم ناز ‘ ذکیہ بیگم ‘ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند و دیگر نے کہا کہ کرپشن آپریشن میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار بلڈرز ‘ سرکاری ملازمین اور دیگر ملزمان نے جن سیاسی اور اہم کاروباری شخصیات کے نام اگلے ہیں۔
ان تمام شخصیات کو بلا تفریق فوری طور پر گرفتار کرکے آئین وقانون کے مطابق ان کیخلاف کاروائی کی جائے اور سیاسی مفادات کیلئے قومی مجرموں کو ڈھیل دینے کی روایت ختم کرکے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے والے ہر فرد کا کڑا احتساب کیا جائے۔