حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے کراچی کے تعلیمی اداروں میں سندھی طلباء کو داخلہ نہ دینے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین بینرز وپلے کارڈز اٹھائے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مہران خان تھیبو، برکت وڈھو، ایاز خاصخیلی اور دیگر کا کہنا تھا کہ کراچی کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں سندھی طلباء کے ساتھ تعصب برتا جا رہا ہے
بیورو کریسی اور اسٹیبلشمنٹ کی ملی بھگت سے سندھی طلبا کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے، میرٹ کے نام پر انہیں داخلوں سے محروم کرنا سراسر زیادتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے تعلیمی اداروں میں سندھی طلبا کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا فوری نوٹس نہ لیا تو سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں سے رینجرز کو فوری طورپر ہٹایا جائے تاکہ طلباءپرامن طریقے سے اپنی تعلیم حاصل کرسکیں۔