کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں رینجرز کی موجودگی اور آپریشن سے نہ صرف امن قائم ہوا ہے بلکہ شہری اور تاجر بھی خود کو محفوظ تصور کرنے لگے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس سال کراچی میں عید کے وموقع پر خریداری کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے
تاجر تنظیموں کے پیش کردہ اعدادو شمار کے مطابق اس سال ماہ رمضان میں عید کیلئے 70 ارب سے زائد کی خریداری کی گئی جس سے کراچی کی معیشت پر مثبت اثرات اثر انداز ہوں گے اور چونکہ کراچی پاکستان کا تجارتی حب ہے اس لئے اگر حکمران ملک وقوم سے مخلص رہے تو یقینا کراچی میں امن و تجارت سے ملک بھر میں خوشحالی آئے گی۔
یہ بات گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے جی کیو ایم کی عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر تقریب میں موجود جی کیو ایم کے رہنما اقبال چاند ‘ ایڈوکیٹ محمد صدیق بلوچ ‘ الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ صدیق زری والا ‘ محمد عارف راجپوت ‘ علی مراد ‘ صدیق باپو ‘ ڈاکٹر ہما ‘ ڈاکٹر مونا ‘ رابعہ میمن ‘ روبینہ شاہین ‘ بیگم کلثوم و دیگر عہدیداران و کارکنان نے مطالبہ کیا کہ امن و تحفظ کیلئے اپنی فعالیت کا ثبوت دینے والی رینجرز کے سندھ میں قیام کی مدت میں توسیع کی جائے اور اسے سندھ بھر میں جرائم پیشہ و کرپٹ عناصر اور دہشتگردوں کیخلاف کاروائی وآپریشن کے خصوصی اختیارات دیئے جائیں۔