ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تشویش کی بات ہے کہ رینجرز کی توسیع کا مسلہ جب آتا ہے اسے سیاسی مصلحت کے تحت متنازعہ بنا دیا جاتا ہے گزشتہ ڈھائی سالو ں میں رینجرز نے جانوں کے نذرانے دیکرامن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا،وفاقی حکومت اس کردار کومزید تقویت دے گی اور مکمل سپورٹ کرے گی صوبائی حکومتوں سے بھی سپورٹ کی توقع ہے، دیگر ممالک کے ساتھ معاہدات کا اطلاق برابری کی بنیاد پر ہونا چاہئے،جو جیسا سلوک کرے گا۔
اسکے ساتھ ایسا ہی سلوک کی جائے گا،سو اارب کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا واہ کینٹ جنرل ہسپتال پورے خطہ کے لوگوں کو جدید طبی سہولیات مہیا کرے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا آمد کے موقع پر کوہستان ہاوس ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پر ملک عمر فاروق، شیخ زیشان سعید،راجہ عامر سعید،راجہ سرفراز اصغر و دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے، چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ رینجرز اور سول آرم فورسز جو وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں2013میںلا اینڈ آرڈر اور دہشتگردی کے حوالے سے اور جو امن وامان کی ابتر صورتحال اس وقت تھی رینجرز کو بلایا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی رینجرز اور سیکورٹی فورسز کو مکمل حمائت حاصل ہے،لیگل کور نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ چند روز سے صورتحال نہ گفتہ بہ تھی،یہ نہیں ہوسکتا کہ رینجرز کو اختیارات نہ دیئے جائیں،پاکستان اور کویت کے درمیان ویزا معاہدہ معطلی پر انکا کہنا تھا کہ معاہدات کا اطلاق صرف پاکستان پر نہیں بلکہ سب پر ہونا چاہئے،2013 میں کویت کے ساتھ ویزا معاہدا ہوا ،ہمارے پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی تھیں لہذا اب جیسا سلوک کوئی ہمارے ساتھ روز رکھے گا اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے سول ہسپتال ٹیکسلا میں missing facilities کی بابت ای ڈی او ،اور ڈپٹی کمشنر کو ہدائت جاری کیںکہ وہ فوری ٹیکسلا سول ہسپتال کا دورہ کریں جبکہ عدم دستیاب سہولیات مہیا کرنے کے لئے عملی اقدما ت کئے جائیں۔
قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے اپنے دورہ ٹیکسلا کے موقع پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے حاجی دلدار خان کے گھر عمائدین علاقہ سے خطاب بھی کیا اس دوران چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حاجی دلدار لوگوں کو اکھٹا کرنے کا خوب فن جانتے ہیں، تاہم انھوں نے حاجی دلدار خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بار بار پارٹیاں بدلے کا وطیرہ ترک کر دو آپ جہاں ہو وہیں اچھے لگتے ہو،سیاست میں استقامت دکھانے والوں کو لوگ پسند کرتے ہیں،حاجی دلدار خان کے گھر احاطہ ٹیکسلا میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038