رینجرز فائرنگ،ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کا ازخودنوٹس، سماعت آج ہوگی

Chief Justice

Chief Justice

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرزکی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کا چیف جسٹس نیازخود نوٹس لیلیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔ ملزم رینجرز اہلکار بائیس جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کیحوالے کردیا گیا۔

چیف جسٹس نے کراچی میں رینجرز کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور مراد کی ہلاکت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت کے لئے تین بینچ تشکیل دے دیا۔ دوسری جانب واقعے میں ملوث رینجرز اہلکار کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے بائیس جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

گلستان جوہر میں سولا جولائی کو ٹیکسی ڈرائیور مراد رینجرز کی فائرنگ سیاس وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ جب وہ افطاری کا سامان لینے نکلا تھا۔ مراد کا ننھا بیٹا جنید بھی اس کے ہمراہ تھا۔ بتایا جاتا ہے رینجرز اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ دیا اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا بریک کمزور ہونیکی وجہ سیٹیکسی بروقت نہ رک سکی اور رینجرز اہلکاروں نے موقع دیئے بغیر ہی فائرکھول دیا۔ مراد کے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے انھیں انصاف فراہم کیا جائے۔