رینجرز کو کراچی تک محدود کرکے سندھ بھر میں امن ممکن نہیں‘ جی کیو ایم

Rangers

Rangers

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے نوٹیفکیشن میں سائیں سرکار حکومت نے رینجرز کو صرف کراچی کی حد تک محدود کرکے اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو ہی تحفظ فراہم نہیں کیا ہے۔

بلکہ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے بھتہ خوروں ‘ اغوا ¿ کاروں ‘ ڈاکووں اور دیگر کراچی سمیت ملک بھر سے فرارہوکر اندرون سندھ روپوش ہونے والے دہشتگردوں اور جرئم پیشہ عناصر کو بھی محفوظ بنادیا ہے کیونکہ اب رینجرز اندرون سندھ چھاپوں ‘ گرفتاریوں اور ملزمان کو90روز تک ریمانڈ پر رکھنے کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔

گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے رینجرز اختیارات توسیع میں حکومت سندھ کی مکاری وچالاکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی اس سیاسی چالاکی سے متحدہ کا یہ خدشہ برحق ہونے کا تاثر فروغ پائے گا کہ رینجرز آپریشن صرف اور صرف متحدہ کیخلاف ہے۔

اسلئے رینجرز کوعوامی مفاد میں پورے سندھ میں خصوصی اختیارات دیئے جائیں بصورت دیگر وفاق کو سندھ میں مکمل امن کی بحالی کیلئے اقدامات کا آئینی حق حاصل ہے کیونکہ رینجرز کو کراچی تک محدود کرنے سندھ بھر کے عوام کو تحفظ اور پر امن ماحول کی فراہمی کے عزم کی تکمیل کسی طور ممکن نہیں ہے۔