کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لئے کام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ وسیع تر قومی مفاد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں جب کہ کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے کام کرنے والے مجرموں اور دیگر دہشت گردوں کےخلاف ٹھوس شواہد بھی موجودہیں۔
اجلاس میں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر نے سندھ پنجاب بارڈرسیل کرنے کی تجویز دی جس پر وزیراعلی سندھ نے اقدام پر عمل درآمد کے لیے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی کو پنجاب کے مجازحکام سے رابطے کی ہدایت جاری کیں۔