کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ رینجرز ایم کیوایم کے 30 کارکنان کے کپڑے اتارکر انھیں ساتھ لے گئی جبکہ ایم کیوایم کےایک زخمی کارکن کواسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
قربانی کی کھالوں پر ہمارے کارکنان کااسی دفتر میں اجلاس تھا،ایم کیوایم کےایم این اے،ایم پی اےآفس پر رینجرز نے چھاپا مارا، مجھے اطلاع ملی تھی کہ کارکنان اور رضاکاروں کو زدوکوب کیا جارہا ہے۔
مجھے میرے آفس میں ہی آنے نہیں دیا گیا،رینجرز کے چھاپے کے دوران خواتین کی بھی تضحیک کی گئی، ایسے واقعات سےپوری آبادی متنفرہوتی ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا۔
کہ یہ واقعات مزید تلخی پیدا کریں گے، لوگوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے، حکومت اور ڈی جی رینجرز سے درخواست ہے کہ اس معاملے کانوٹس لیں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے نام پر لاہور سےاسلام آباد تک غنڈا گردی پر کچھ نہیں کہاجاتا۔