رینجرز کو نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی ان کے رشتے داروں سے ملاقات کرانے کا حکم

MQM Workers Arrest

MQM Workers Arrest

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز کو نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی ان کے رشتے داروں سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں نائن زیرو سے گرفتار ملزمان سے ملاقات کے لئے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رہنما گل فراز خٹک اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران رینجرز کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ مین کہا گیا کہ نائن زیرو سے گرفتار تمام افراد جرائم پیشہ ہیں، 59 افراد 90 روز کے لئے رینجرز کے نظربندی مرکز میں ہیں، جن میں 26 ملزمان کے خلاف سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں، جن سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے رینجرز کو حکم دیا کہ جیل مینول اور قانون کے مطابق گرفتار ملزمان سے ان کے رشتے داروں کی ملاقات کرائی جائے۔