کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز کی موجودگی میں توسیع کا معاملہ آج بھی حل نہ ہو سکا، حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج کے اجلاس میں پھر قرار داد پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے تمام اہم پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج کے ہونے والے اجلاس میں بھی رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالے سے کوئی قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کی جائے گی۔
اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔