کراچی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔
اختیارات میں توسیع 60 روز کیلئے کی جائے گی تاہم رینجرز اختیارات سندھ اسمبلی کی قرارداد سے مشروط ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری محکمہ داخلہ کو ارسال کی جائے گی جو وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔
رینجرز کے گزشتہ اختیارات میں توسیع کی مدت 3 فروری کو مکمل ہو رہی ہے۔