کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں رینجر ز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں قرار دار جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہم سمجھتےہیں کہ رینجرزنےکراچی میں امن قائم کرنےمیں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ رینجرزکوبھتاخوری،کرپشن،دہشتگردی، ٹارگٹ کلرز اورلینڈ مافیاسے نمٹنےکیلئےاختیارات دیے جائیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ رینجرز کو خراج تحسین و سلام پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دی جائیگی ،اگر ضرورت پڑی تو رینجرز کیلئے سڑکوں پر بھی آئینگے۔