رینجرز اختیارات میں توسیع، سندھ حکومت آج وفاق کو سمری بھجوائے گی

Rangers

Rangers

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سید قائم علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ رابطے میں رینجرز کی توسیع کے اتفاق رائے سے نوٹیفکیشن پر صلاح مشورہ کیا گیا۔

چوہدری نثار نے سائیں سے کہا رینجرز کے اختیارات کی مدت چند روز میں ختم ہو رہی ہے۔ بہتر ہے نیا نوٹیفیکیشن باہمی مشاورت سے جاری کیا جائے تاکہ کراچی آپریشن پر مثبت پیغام جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے چوہدری نثار کو یقین دلایا کہ 24 گھنٹے میں ریکوزیشن بھجوا دیں گے۔ سائیں قائم علی شاہ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چوہدری نثار سے کہا کہ انہیں کراچی آنے کی دعوت اب بھی موجود ہے۔

اس پر چویدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد کراچی آئیں گے مگر اس سے پہلے باہمی اتفاق سے نوٹیفیکیشن مثبت پیشرفت ہو گی۔