رینجرز اختیارات میں توسیع، توثیق اسمبلی سے کرائیں گے ،وزیر اعلیٰ سندھ
Posted on August 10, 2015 By Zulfiqar Ali اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Qaim Ali Shah
کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی توثیق سندھ اسمبلی سے کرائیں گے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں چار مہینوں کی توسیع کی ہے
اس کیلیے آئینی طریقہ اختیار کیا۔انھوں نے واضح کیا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر اسمبلی اجلاس میں توثیق کرائی جائے گی۔