رینجرز اختیارات میں توسیع، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز اختیارات 3 فروری کو ختم ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو اختیارات میں توسیع کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

خط میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ کو لکھے گئے خط میں اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء کے تحت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کا خط سندھ کے محکمہ داخلہ کو موصول ہو گیا ہے۔