کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک اور بلخصوص سندھ کی سیاسی و امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کرپشن سمیت دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے رینجرز آپریشن کا دائرہ کار سندھ بھر میں پھیلایا جائے اور رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت کے موقف کا ساتھ نہ دیتے ہوئے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی کے میئر کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا گیا جس کا اعلان چند روز میں ایم کیو ایم کی جانب سے متوقع ہے۔