کراچی (جیوڈیسک) تاجروں کی ریلی پاکستان چوک سے برآمد ہوئی اور فوارا چوک پر سندھ اسمبلی کے گیٹ کے سامنے پہنچی جہاں تاجروں نے رینجرز کے اختیارات میں کمی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری موجود تھی جبکہ واٹر کینن بھی منگوا لی گئی تھی تاہم تاجر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کے پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز کے مکمل اختیارات کی بحالی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔