کراچی (جیوڈیسک) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ رینجرز کو اختیارات دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ہنگامہ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔
ایم کیو ایم کے سردار احمد کہتے ہیں کہ رینجرز کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ساتھ نہیں ہیں۔
سندھ اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ڈے اجلاس سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بلا وجہ ایجنڈے کی کاپِیاں پھاڑ کرایوان کے وقار کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ ہنگامہ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔
سینئر رکن اسمبلی سردار احمد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پہلے حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کا متن پڑھے گی پھر کوئی حکمت عملی بنائے گی۔
مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے قرار داد نہیں لانی تھی اس لیے احتجاج کیا۔انہوں نے کہا نثار کھوڑو سینئر وزیر تعلیم ہیں ان کی سنتا کوئی نہیں ہے۔
اپوزیشن اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور رینجرز کو اختیارات نہیں دیے جا رہے ہیں۔