رینجرز اختیارات کی مدت ختم، سندھ حکومت نے توسیع کیلئے سمری نہ بھجوائی

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہو گئی، رینجرز اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے کارروائیاں نہیں کر سکے گی، رینجرز اختیارات کے باعث ماضی ميں بھی متعدد بار تلخیاں پیدا ہوئیں، اس بار بھی اب تک صوبائی حکومت کی جانب سے سمری وفاق کو نہیں بھجوائی گئی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر تاخیری حربوں کا استعمال شروع ہو گیا۔ رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری تاحال وفاقی حکومت کو نہیں بھجوائی گئی۔ رینجرز اختیارات میں اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سولہ کو توسیع کی گئی تھی۔

خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرتی ہے۔ موجودہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چارج سنبھالتے ہی رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی تھی۔