کراچی: رینجرز اختیارات میں توسیح نہ کر کے پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اپنی کرپشن چھپانے کی خاطر اسے کراچی کے لوگوں کے جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اور کوارڈینٹر برائے یورپین کوارڈینیشن آفس یاسر قدیر نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز کے جوانوں نے دن رات محنت کر کے اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر کراچی کی رونقیں بحال کروائیں اور اب جا کر کراچی کے لوگوں نے کہیں سکھ کا سانس لیا ہی تھا کہ زرداری لیگ ڈاکٹر عاصم کو اور دوسری لوٹ مار کو بچانے کے لیے رینجرز کے اختیارات میں توسیح نہیں کر رہے اسی وجہ سے پاکستان بھر میں لوگوں نے پیپلز پارٹی کو رد کر دیا ہے اپنے دور حکومت میں جس طرح زرداری لیگ نے قومی اداروں کا ستیاناس کیا اب سندھ میں سکڑ جانے والی جماعت یہاں بھی اپنی انہی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے ھوئے ہے ۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے رینجرز کے اختیارات میں جلد از جلد توسیح نہ کی تو تحریک انصاف فرانس ان کے خلاف عوامی سطح پر احتجاج کرے گی ۔