رینجرز اور پولیس نے 118 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

Weapons

Weapons

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں میں کالعدم تنظیم اور لیاری گینگ کے کارکنوں سمیت 118 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے گزشتہ روز علی الصباح انٹیلی جنس اطلاعات پر بلدیہ ٹائون کے علاقے گلشن غازی میں کالعدم تنظیم کی موجودگی پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کا مکمل محاصرہ کر لیا اور اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا

کسی بھی شخص کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی گئی آپریشن کے دوران رینجرز اہلکاروں نے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں اور گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، ٹارگٹڈ آپریشن میں خواتین اہلکاروں اور کمانڈوز سمیت ایک ہزار سے زائد رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ آپریشن کے دوران سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی اور آپریشن کے فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا۔