اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان کل ملاقات متوقع ہے جس میں رینجرز کے اختیارات سمیت اہم امور پر بات چیت ہو گی۔ جبکہ وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم سے ملاقات کے ایجنڈے پر مشاورت کے لئے مخصوص وزراء کا اجلاس طلب کر لیا، وزیر اعلی آج رات اسلام آباد روانہ ہونگے۔
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کچن کیبنٹ کا اجلاس وزیر اعلی ہاوس کراچی میں طلب کیا ہے، اجلاس میں سینئر وزیر مراد علی شاہ، نثار کھوڑو، آغا سراج درانی اور ڈاکٹر سکندر میندرو شریک ہونگے جبکہ وزیر اعلی سندھ نے مشیر قانون مرتضی وہاب اور پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان کو بھی طلب کر لیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم سے ملاقات کا یجنڈا طے کیا جائیگا ، اجلاس میں وزیر اعظم کو رینجرز اختیارات پر دی جانے والی بریفنگ تیار کی جائیگی، وزیراعلی سندھ اور وزیر اعظم کے درمیان کل ملاقات اسلام آباد میں ہو گی۔
وزیر اعلی کے ہمراہ سینئر وزیر مراد علی شاہ ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی موجود ہونگے، ملاقات میں وزیر اعظم نوازشریف کو رینجرز اختیارات سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔