تحریر: پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید کراچی میں رینجرز کی آمد کو قریباََ بیس سال سے زیادہ زیا دہ کا عرصہ گذر چکا ہے۔ جس وقت کراچی میں رینجرز کو بلایا گیا تھا تو کراچی کے حالات کو سہارا دینا اور شہریوں کی بے چینی کا خاتمہ کرنا مقصد تھا۔ مگر بد قسمتی سے رینجرز کے ہولے ہاتھ نے وہ نتائج تو نہ دیئے تھے جس کی توقع تھی۔ مگر کچھ نہ کچھ حالات کی اَن ریسٹ میں بہتری تو آ ہی گئی تھی۔
جب بھی کراچی کے لوگوں نے رینجرز سے اکتاہٹ کا اظہار کیا توتو ایم کیو ایم اور اس کے قائد الطاف حسین رینجرز کو کراچی سے نکلنے نہیں دیتے تھے ۔ان لوگوں نے ہر بار کراچی میں رینجرز کا دفاع کیا اور اس کو شہر چھوڑنے میں بڑی ٰ رکاوٹ ثابت ہوتی رہی تھی۔کراچی میں ایم کیو ایم اس میں رکاوٹ بنتی رہی۔ٰہ بات کوئی بھولا نہیں ہے کہ جب رینجرز کے لوگوں سے کراچی میں ایک نوجون کی زندگی کی بھیک مانگنے کے باجود ڈاکو بنا کر قتل کرنے اور اس پر قاتل کے رقص کی ویڈیو میڈیا پر ساری دنیا نے ہی دیکھی تھی۔اور پھر خروٹ آباد میں چیچن خوتین کے رینجرز کے ہا تھوں سفاکانہ قتال پر ہر انسان پریشان تھا ۔کراچی میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا تھا کہ رینجرز کو واپس بھیجا جائے ۔یہ ایم کیو ایم ہی تھی جو رینجرز کی واپسی کے مطالبے کی شدت سے مخالفت کر رہی تھی۔آج ایسا کیا ہوا کہ وہ رینجرز جس کی ایم کیو ایم سب سے بڑی حامی اور اس کی واپسی کی سب سے بڑی مخالف تھی ،آج اس کے مد مقابل کھڑی دکھائی دیتی ہے۔کل تک رینجرز سندھ کی محافظ تھی اور آج اس کے برعکس بتائی جا رہی ہے۔
Altaf Hussain
الطاف حسین کا کہنا ہے کہ رینجرز نے سندھ کو مقبوضہ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ آگ میں جل رہا ہے۔اور ایم کیو ایم کے کا رکنوں کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سندھ میں آگ گذشتہ دو عشروں سے کس نے بھڑکائی ہوئی ہے؟یہ بات پاکستان کے ہر شہری کے زبان زدِ عام ہے کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت میں گذشتہ بیس سالوں سے کسی نہ کسی شکل میںبھر پور طاقت میں رہی ہے اور اس آگ کے بھڑکانے میں سب سے بڑی ذمہ دار ہے۔اس دوران یہاں پر ایم کیو ایم کے کرتا دھرتاﺅں کے علاوہ کسی کی بھی عزت محفوظ نہ تھی ۔اس کی مثال میں پھانسی کی سزا پانے والے صولت مرزا کابیان بھی قابل غور ہے۔اس دوران ایم کیو ایم کی مرضی کے بغیر کراچی کا پتہ بھی نہیں ہلتا تھااور رینجرز اس دوران کراچی میں پوری آب و تاب کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔
آج وہ ہی متحدہ قومی موو منٹ ہے جس کے لئے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ مکافاتِ عمل کے عمل سے گذر رہی ہے۔ وہ رینجرز جس کی متحدہ سب سے بڑی سندھ میںقیام کی حامی تھی ۔اس کے ضمن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ رینجرز نے سندھ کو مقبوضہ بنا دیا ہے؟سندھ آگ میں جل رہا ہے؟ایم کیو ایم کے کارکنوں سے جنگی قیدیوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے؟ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا رینجرز نے کراچی فتح کیا ہے؟ ایسا ہر گز نہیں ہے بلکہ یہ ایم کیو ایم کی سندھ میں پسندیدہ فورس کل تک تھی۔
Rangers Raid MQM in Karachi
آج جب اسے مجرموں کو پکڑنے کا اختیار دیدیا گیا ہے تو۔اس کو مجرموں کو پکڑنے دو تاکہ سندھ اور خاص طور پر کراچی سے ڈاکووں، بھتہ مافیہ اور قاتلوں اور ہر قسم کے مجرموں کا صفایہ ہو سکے۔ابھی کل ہی کی بات ہے رینجرز نے کے ڈی اے کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر عاطف خان کو ملیر سے گرفتار کیا تو اس نے برملا اس بات کا اظہار کر دیا کہ وہ ایم کیو ایم کے لئے کام کرتا رہا ہے۔اور وہ کراچی میں پلاٹوں کی چائنا کٹنگ میں ملوث رہا ہے۔جس نے 17 ،ارب روپے ” چنوں ماموں “ کے توسط سے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ منتقل کروائے ہیں۔ منی لانڈرنگ کے عذاب سے ایم کیو ایم کے رہنما پہلے ہی گذر رہے ہیں۔دوسرے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مجرموں نے اقرارِ جرم کر کے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب اشارہ کر کے ایک نئی مشکل ایم کیو ایم اور اس کے رہنما کے لئے کھڑی کر دی ہے۔
اس شہرت کی وجہ کوئی اور نہیں ہے۔ مجرموں کی وجہ سے ایم کیو ایم ہندوستانی ایجنٹوں کی صفوںمیں بھی شمار ہونے لگی ہے۔جس نے مہاجروں کی اولادوں کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔جن کے اجداد نے اس ملک کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا تھا۔کیا وجہ ہے کہ آج ساری دنیاں میں ایم کیو ایم پاکستان میں را کی ایجنٹ مشہور ہو چکی ہے ۔ اس کے اپنے گرفتار مجرمین ہیں جو ہر ہر موقعہ اور مقام پر اپنے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی سے رابطوں اور واسطوں کا کھل کر اقرار کر رہے ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے سندھ کے شہری علاقوں میںکہ ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو کوئی آسانی کے ساتھ ختم نہیں کرسکتا ہے۔ہم کہتے ہیں کہ کل تک جو کچھ ایم کیو ایم کے نام پر مجرم لوگوں نے کیا اس کو بھول جائیں اور کالی بھیڑوں کا ایم کیو ایم سے صفایہ ہو لینے دیں۔کہ سیاسی میدا ن میں پھر بھی کراچی کے لوگوں کا ایم کیو ایم کا ووٹ بنیک کوئی مسخر نہیں کر سکتا ہے۔
مجرم چاہے جو بھی یرغمال چاہے جو بھی قاتلوں کا سردار چاہے جو بھی ۔ایمکیو ایم کو اس سے اور قاتلوں ڈاکووں او ر لُٹیروں کے ٹولے سے بہر حال چھٹکارا حاصل کرنا ہی ہوگا۔سیاست کے میدان کو رہزنی سے الگ کرنا ہی ہوگا کہ اسی میں سب کی نجات ہے۔ہم ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر الگ رہ کر زندہ نہیں رہ سکتے ۔ہمارا اسلامی شعار چھننے والوں اور ننگ دھڑنگ سیاست کے حواریوں سے ہمیں ہر صورت میں نجات حاصل کرنا ہی ہوگی۔رینجرز کو اپنا کام کرنے دیں اور متحدہ سیاست کے میدان میں سُتھری سیاست میں قدم رکھ کر اپنا اسلامی شعار بحال کرے ۔کیونکہ ہمارے اجداد نے یہ ملک اسلام کے لئے حاصل کیا تھا ۔مہاجر وںکی اولادیں اپنا رشتہ اسلام اور پاکستان سے تو توڑ سکتی ہی نہیں ہیں۔اگر ہم نے خدا اور رسول کی جانب اپنا رشتہ استوار کر لیا تو ہم شرابی زانی معاشرے کی گھٹن سے نجات پالیں گے۔
Shabbir Khurshid
تحریر: پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید 03333001671 shabbir23khurshid@gmail.com