رینجرز کو سندھ میں اختیارات دینے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

 Rangers

Rangers

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کے کراچی میں ہونے والے اجلاس میں صوبے میں رینجرز کو مزید اختیارات دینے سے متعلق معاملے پر تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی، اجلاس میں کمیٹی کے ارکان پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان اور ماہر قانون اور ایم کیو ایم کے سینیٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کو بھی شرکت کرنی ہے۔

ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل شہادت اعوان خرابی صحت کے باعث چھٹیوں پر ہیں جس کی وجہ سے ان کے اجلاس میں شرکت نہ کئے جانے کا امکا ن ہے۔

دوسری جانب کراچی سے جاری بیان میں سینیٹر شاہی سید کا کہنا ہے کہ کراچی میں قیام امن کے سلسلے میں قائم کمیٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کو نمائندگی نہ دینا انتہائی افسوس ناک ہے۔ شاہی سید نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی میں عوامی نیشنل پارٹی کو بھی نمائندگی دی جائے۔