کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز پر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، موٹر سائیکل کا انجن اور چیسیسز نمبر مٹے ہونے اور نمبر پلیٹ نہ ہونے سے مالک کی تلاش مشکل ہے۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قلندریہ چوک کے قریب رینجرز پر ہونے والے خود کش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل کا انجن اور چسیسزز نمبر نہیں مل سکا۔
دہشت گردوں نے انجن اور چیچز نمبر گرینڈ کر کے مٹا دیئے ہیں۔ موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ بھی نہیں تھی جس کے باعث موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش مشکل ہے ۔ بم دھماکے میں 5 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔
دھماکے میں سٹیل کی کیلوں کی پلیٹیں استعمال کی گئیں۔ جائے وقوعہ سے خودکش جیکٹ کے ٹکڑے مل گئے ہیں۔ امپروائز ایکسپلوز و ڈیوائس میں لگا بٹن بھی بم ڈسپوزل سکواڈ کو مل گیا۔