ممبئی (جیوڈیسک) رانی مکھر جی نے اس سے پہلے 2014ء اپنی ریلیز ہونے والی فلم “مردانی” میں ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھایا تھا جسے بے حد سراہا گیا، ہچکی کی کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے جو آگے بڑھنے کی جستجو میں اپنی سب سے بڑی کمزوری کو اپنی طاقت میں تبدیل کرتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رانی کا کہنا تھا کہ ہچکی کے سکرپٹ نے مجھے بہت متاثر کیا، یہ ایک چیلنج سے کم نہیں تھا۔ ہم میں سے ہر ایک کو زندگی میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہمیں ہر معذوری کا عذر پیش کرنے کے بجائے جواں مردی سے مقابلہ کرنا چاہیے تاکہ ہم ہر پریشانی سے سرخرو ہو کر نکلیں، یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں خوابوں کی تعبیر تک لے جا سکتا ہے۔ یہ فلم یش راج فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی، جس کے ڈائریکٹر سدہارتھ ملہوترا ہیں اور یہ اس فلم کے پروڈیوسر منیش شرما ہیں۔