ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنی نئی فلم ’’مردانی‘‘ کی شوٹنگز میں حصہ لینا شروع کردیا ہے، یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی جانیوالی فلم کی ہدایات پردیب سرکار دے رہے ہیں جب کہ رانی مکھر جی فلم میں ایک پولیس افسر کا کردار ادا کررہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فلم کی شوٹنگز 21 جنوری سے شروع ہوچکی تھیں جب کہ بالی ووڈ اداکارہ نے گزشتہ روز سے سیٹ پر آنا شروع کیا ہے اور وہ ان دنوں اپنے سین عکس بند کروانے میں مصروف ہیں۔
رانی مکھر جی نے فلم میں اپنے کردار کو بہتر طور پر ادا کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور وہ ایک پولیس افسر کے حالات اور اس کے فرائض جاننے کے لیے کرائم برانچ کے سربراہ سے بھی ملاقات کرچکی ہیں جس میں اس نے خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کے سلسلہ میں بہت سے ٹپس حاصل کی ہیں فلم کی شوٹنگز اپریل تک ختم ہو جائیں گی اور اس کے بعد فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام شروع کر دیا جائے جب کہ اسے جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔