رانی مکھرجی کے بڑھتے وزن نے ان کے شوہر نامدار کو پریشان کرڈالا

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے بڑھتے وزن نے ان کے شوہر نامدار کو پریشان کرڈالا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا شادی کے بعد سے وزن تیزی سے بڑھنا شروع ہوگیا جس سے وہ خود بھی پریشان ہوگئیں لیکن ان کی پریشانی میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا کہ جب ان کے شوہر نامدار نے نہ صرف انہیں ٹوکنا شروع کردیا بلکہ وزن کم کرنے کا چیلنج بھی دے ڈالا۔

رانی نے بھی شوہر کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی اور اس کے لئے انہوں نے انتخاب کیا یورپ کے ’’خصوصی جم‘‘ کا جہاں ان دنوں وہ ایکسر سائز کی خصوصی کلاسیں لے رہی ہیں۔