رانی مکھر جی نئی فلم مردانی کی کامیابی کیلئے کوشاں

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) خواتین پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے رانی مکھر جی کی نئی فلم مردانی جلد ریلیز ہونے والی ہے جس کی پرموشن کیلئے وہ ممبئی کے ایک اسکول میں پہنچیں جہاں انہوں نے طلبا کے ساتھ وقت گزرا اور انہیں پیغام دیا کہ کسی بھی ظلم کو ختم کرنے کیلئے مردانہ وار مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

اس فلم میں رانی مکھر جی نے ایک پولیس افسر کا کردار نبھایا ہے جو خواتین کے خلاف مظالم اور انسانی سمگلنگ جیسے جرائم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے اور دشمن کا خاتمہ کرنے میدان میں اتر آتی ہے۔

فلم 22 اگست کو ریلیز ہو گی۔ شادی کے بعد رانی مکھر جی کی یہ پہلی فلم ہے۔