بالی ووڈ (جیوڈیسک) این جی ٹی کولاویری دی جیسے سپرہٹ گانے سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے نیشنل ایوارڈ یافتہ تامل سپر اسٹار دھنوش بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اینٹری کے لیے تیار ہیں جن کی سونم کپور کیساتھ رومانٹک فلم رانجھنا”کا دوسرا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے۔
اس پرومو میں فلم کے مرکزی ہیرو دھنوش کو اپنے منصوبوں اور ارادوں کے بارے میں اپنے دوست سے با ت چیت کرتے دکھا یا گیا ہے۔ہدایتکار آنند ایل رائی کی اس فلم میں دھنوش اور سونم کپور کیساتھ ابھے دیول ، سوارا بھاسکر اور محمد ذیشان ایوب اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔
کرشیکالولا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اسکول کے دو بچوں کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کے گرد گھومتی ہے جسکی کہانی اوراسکرین پلے ہمانشو شرما نے تحریر کیا ہے۔ 35 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ رومانٹک فلم رانجھنا 21 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔