ممبئی (جیوڈیسک) معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کہتے ہیں رانجھنا جیسی فلم میں کام نہ کرنے کا انھین بے حد افسوس ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی فتح کی خوشی میں انہوں نے فلم رانجھنا دیکھی جو انہیں بے حد پسند آئی۔
بگ بی نے رانجھنا فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رانجھنا جیسی فلمیں دیکھ کر انہیں شدت سے یہ احساس ستاتا ہے کہ انہیں ان کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہی کردار میں صحیح مگر وہ ان بہترین فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
فلم رانجھنا میں سونم کپور اور ہیرو کا کردار اداکار دھنش نے نبھایا ہے، رانجھنا اداکار دھنش کی بالی وڈ میں پہلی فلم ہے، فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔