رانجھنا کے گانوں کے حقوق 6 کروڑ روپے میں فروخت

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی نئی فلم رانجھنا کے گانوں کے حقوق چھ کروڑ میں فروخت ہو گئے ہیں۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔ رانجھنا میں سونم کپور کے مقابل نئے اداکار دھنوش نے ہیرو کا کردار کیا ہے۔

بڑی کاسٹ نہ ہونے کے باوجود فلم کے میوزک رائٹس بھاری قیمت پر فروخت ہوئے ہیں جس کا باعث اے آر رحمان کی موسیقی کو قرار دیا گیا ہے۔ اس فلم کے پہلے گانے تم تک کو انٹرنیٹ پر بھی شاندار پذیرائی ملی ہے۔ رانجھنا اکیس جون کو ریلیز ہو گی۔