رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ، محمد آصف اورمحمد بلال فائنل میں پہنچ گئے

Muhammad Asif

Muhammad Asif

کراچی (جیوڈیسک) عالمی چیمپین محمد آصف اور محمد بلال رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے، فائنل آج کھیل جائے گا۔

چیمپین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے محمد بلال نے بابر مسیح کو تین کے مقابلے میں 6 فریم سے شکست دی، محمد بلال نے پہلی بار کسی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالی فائی کیا ہے۔

جہاں ان کا مقابلہ عالمی چیمپین محمد آصف سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں عمران شہزاد کو ایک کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دی۔ 15 فریم پر مشتمل فائنل کل کھیلا جائے گا۔