رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کراچی میں شروع

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک) پانچویں این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شروع ہوگئی ہے۔ ملک بھر سے بتیس کھلاڑی چیمپیئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ کراچی میں جاری رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے پہلے کھیلے جانے والے میچز میں قومی چیمپین حمزہ اکبر نے خیبر پختونخواہ کے عامر شہزاد کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار دو فریم کے فرق سے زیر کیا۔

گروپ بی میں شامل عمران شہزاد نے آکاش رفیق کو چار ایک سے شکست دی۔ سابق ایشین نمبر دو محمد سجاد نے سندھ کے کیوئسٹ محمد عزیر عزیز کیخلاف یک طرفہ مقابلے میں چار صفر کامیابی حاصل کی۔ محمد سجاد نے پہلے فریم میں ایک سو دو کا سنچری بریک کھیلا۔ عالمی چیمپیئن محمد آصف اپنے پہلے مقابلے میں اسجد اقبال سے مدمقابل ہونگے۔