ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون اتنی پیاری ہیں کہ وہ ان کے لئے پوری زندگی بھی انتظار کرسکتے ہیں۔
ممبئی میں “باجی راؤ مستانی” کے گانے کی لاؤچنگ تقریب میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اشاروں کنایوں میں میڈیا کے سامنے ایک مرتبہ پھر اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے نمائندے ان کا اور دپیکا کا کئی گھنٹوں انتظار کر رہے ہیں لیکن دپیکا انتی خوبصورت ہیں کہ وہ ان کا انتظار پوری زندگی کر سکتے ہیں۔
صحافیوں نے جب یہ ہی سوال دیپیکا پڈوکون سے پوچھا تو انہوں نے کوئی تبصرہ کرنے کے بجائے صحافیوں کو رنویر کی بات کا سیاق و سباق معلوم کرنے مشورہ دیا کہ رنویرسے پوچھا جائے کہ وہ ان کا زندگی بھر کس کے حوالے سے انتظار کرسکتے ہیں ،ٹرین میں سوار ہونے کے حوالے سے یا ریستوران میں ملاقات کے لئے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی نئی آنے والی فلم باجی راؤ مستانی رواں برس 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں میں رنویر سنگھ افسانوی ہندو جنگجو مراٹھا پیشوا باجی راؤ کا کردار اور دپیکا ایک مسلمان جنگجو مستانی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ پریانکا چوپڑا نے باجی راؤ کی بیوی کاشی بائی کا کردار نبھایا ہے۔