ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فرانس کے شہر کانز میں ہوٹل کی بالکونی میں بنائی گئی تصویر پر رائے دیتے ہوئے ملکہ کا خطاب دے دیا۔
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فرانس کے شہر کانز میں ہوٹل کی بالکونی میں بنائی گئی تصویر پر رائے دیتے ہوئے انہیں ملکہ کا خطاب دیدیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فرانس کے شہر کانز میں ہوٹل کی بالکونی میں بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ، جس پر اداکار رنویر سنگھ نے انہیں اپنے کمنٹ میں ملکہ کاخطاب دیا۔
یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر کی شادی ستمبر اور دسمبر میں ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں اداکار بیرونِ ملک میں کسی مقام پر مذہبی رسم کے بعد نئی زندگی کا آغاز کریں گے، اس تقریب میں صرف خاندان کے قریبی لوگ اور اہم دوستوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔