ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے شوخ و چنچل اداکار رنویر سنگھ نے اداکاری کے بعد ہدایتکار، موسیقار اور اسکرپٹ رائٹر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم’’بینڈ باجا بارات‘‘ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کامیاب اداکار کی حیثیت سے پہچانے جانے کے بعد اب انہوں نے ہدایتکار، موسیقار اور کہانی نگار بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
رنویر سنگھ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم کی ہدایتکاری جوا کھیلنے کے مترادف ہے لیکن اس کے باوجود میری خواہش ہے کہ میں اداکاری کے بعد ہدایت کاری ، موسیقاری اور اسکرپٹ رائٹر بننے کے لیے قسمت آزمائی کروں۔
واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اپنی نئی آنے والی فلم’’باجی راؤ مستانی‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی۔