ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں بالی ووڈ انڈسٹری میں خاص مقام حاصل کیا، آج دپیکا کی اداکاری کے چرچے صرف بھارتی فلم انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی ہوتے ہیں۔
ہالی ووڈ سٹار ون ڈیزل کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی دپیکا کی ون ڈیزل کے ساتھ دوستی کے بھی کافی چرچے رہے ہیں لیکن دپیکا کی رنویر سے دوستی کی بات ہی الگ ہے۔
دپیکا کا کہنا ہے کہ جب میں اور رنویر ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی ، میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں کرنا چاہا جو وقت کی قید میں ہو۔
میرا یقین ہے کہ رشتے خود ہی راستہ بناتے ہیں، جہاں تک میرے اور رنویر کے تعلق کی بات ہے تو یہ ایک دن اپنے طریقے سے خود واضح ہو جائیگا۔