راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق راؤ انوار بھیس بدل کر اور جعلی دستاویزات کے ذریعے بے نظیر ائر پورٹ راولپنڈی سے دبئی فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے سابق ایس ایس پی کو نجی ائیر لائن کی پرواز ای کے 653 سے نیچے اتارا گیا۔
ادھر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ہونیوالے جرگے نےنقیب اللہ کے لواحقین کی مدعیت میں آج مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے اور سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کمیشن بنا کر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے۔
راؤ انوار نے دنیا کامران خان کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے اپنی بے گناہی کا رونا رویا اور کہا غلطی انسان سے ہو جاتی ہے، نقیب کی ہلاکت میں بددیانتی شامل نہیں ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے بھی راؤ انور کو مشورہ دیا ہے اگر انہیں کمیٹی کے ارکان پر تحفظات ہیں تو آئی جی پولیس کے سامنے پیش ہو جائیں۔