کراچی : رائو انوارسند ھ پولیس کا سر مایہ ہے اور انکی غیر قانو نی معطلی کراچی پولیس کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور UC-4 مجید کالونی لانڈھی کے چیئر مین فیروز خان نے شہریو ں کے ایک وفد سے دوران گفتگو کہی۔
انہوںنے بتایا کہ SSP رائو انوار کا تعلق اس وقت پولیس سے تھا جب الطاف حسین نے 1985ء میں امریکاسے آکر کہا تھاکہ مہاجروںVCR, TVبیچواور اسلحہ خریدو۔
انہوں نے بتایا کہ رائو انور یہ بات جانتے ہیں کہ کس کس نے VCR, TVبیچا اور اسلحہ خرید کر تحریک کیلئے ڈکیتیاں و قتل کرکے تحریک کے اعلیٰ عہدوں پر جگہ بنائی۔
فیروز خان اور عالم علی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رائو انور کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور شعبہ پولیس سے سیاسی مداخلت بند کی جائے ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہوجائے گی۔