ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری چیئرمین شبیر حسین طوری ،سینئروائس چیئرمین اعجاز بٹ، سیکریٹری جنرل سید طاہرعلی ،وائس چیئرمین سید طلعت عباس شاہ ، سیکرٹری فنانس اے ڈی شہزاد،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، سییکرٹری انفارمیشن صہبان عارف،میڈیا کوآر ڈی نیٹر شیخ محمد نعیم ودیگر نے معروف صحافی نجی ٹی وی کے نیوز ڈائریکٹر سید خرم زکی و نامہ نگار راؤ خالد کو کالعدم تنظیم کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیاں میں کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں قلم کاروں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔
پاکستان میں میڈیا سے تعلق رکھنے والوںکوٹارگٹ کا نشانہ بنانا اب معمول کا کام بن چکا ہے گولی اور سرکار کی لاٹھی کی زد میں آکر میڈیا کے ساتھی دن بدن مشکلات سے درچار ہوتے جارہے ہیںجس کے باعث صحافی اپنی پیشہ وارانہ خدمات وذمہ داریوں کو درست طریقوں سے سرانجام دینے سے قاصر ہیں۔ حکومتی سلح پر صحافیوں کو کوئی سیکیورٹی نہیں دی جاتی اس کے باوجودملک بھر میں صحافی برادری بے یارومددگار اپنے فرائض کی ادائیگی میں سرگرم رہتے ہیں۔
حکومت کو بار بار کہنے کے باوجود تاحال ملک بھر کے صحافیوں کی حفاظت کیلئے صرف اخباری بیاں ہی جاری کیا جاتا ہے لیکن عملی اقدام نہ ہونے کے باوجود آج بھی ہمارے دو ساتھی ٹارگٹ کا نشانہ بنا کر ہم سے جدا ہوگئے ہیں۔گزشتہ رات صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کھلی دہشت گردی ہے جس کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہیںوفاقی وصوبائی حکومت کی خاموشی اور ملزماں کی عدم گرفتاری کے باعث ملک بھر کے صحافیوں سمیت میڈیا ورکرز میں غم وغصے اور تشوتش کی لہر دوڈ گئی ہیں۔
گزشتہ شب سید خرم زکی اور راؤخالد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے حملے کرنے والوں کو بے نقاب کرکے ان کے اصل مقاصد عوام کے سامنے لائے جائیں اور میڈیا سمیت میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل شبیر حسین طوری نے ملک بھر میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ پر ملک بھر میں تین روزہ یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تین دن کے اندراندر سید خرم زکی اور راؤ خالد کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی جس کی ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عائد ہوگی جبکہ آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل(ر) کے تمام عہدایداراں وممبر ان نے سید خرم زکی اور راؤ خالد کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمددری کی اور کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحومیں کو جنت الفرودس میں اعلیٰ درجات اور پسماندگاںکو صبر وجمیل عطا فرمائیں (آمین)۔