لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن لیبرونگ کے چیف کوارڈینیٹر لاہور، اور ممتاز تاجر رہنماء ،رائو ناصر علی خاں میئو نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہوچکی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ڈیڑھ سال تک خیبرپختونخواہ میں عوامی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا
جسکی وجہ سے عوام ان سے سخت مایوس اور خلاف ہوچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان جب بھی خیبرپختون خواہ جاتے ہیں تو عوام اُن کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔ اُن کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ان کے خلاف خیبرپختون خواہ میں بھر پور احتجاج ہورہا ہے۔ عمران خان سوشل میڈیا پر ہی لیڈر ہیں حقیقت میں وہ بری طرح ناکام ہیں۔