سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور مرزا) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم 2020 /پلانٹ فار پاکستان ڈے کا افتتاح ڈی سی کمپلیکس میں پودا لگا کر کیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے حکومت کی ہدایت پر رواں سال مون سون شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کیا جا چکا ہے پہلے مرحلے میں یہ تقریبات 20 روز تک جاری رہیں گی، جبکہ 17 جولائی کو ضلعی انتظامیہ جہلم اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جہلم میںہزاروں پودے لگائے گئے ہیں، جن میں سے 5000 پودے شہریوں مفت تقسیم کیے ۔مزید براں ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل کی نگرانی میں 4000 پودے بجولا جنگل میں لگائے جا رہے ہیں ۔اس موقع ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ جنگلات کو رواں سال لاکھوں نئے پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے ٹیموں کو ہدایات دی گئے ہیں۔
جبکہ اسکی کڑی نگرانی بھی کی جائے گی۔ بعد ازاں پودوں کی تقسیم کے حوالے سے منعدہ تقریبات کے تحت ڈی ایف او دفترسول لائینز، بجولا نرسری، سلیمان پارس نرسری، دینہ نرسری اور پیر چک نرسری میں شہریوں کو مفت پودے فراہم کیے گئے ۔ مرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیدنذارت علی، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر مغل ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد،سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر وقاص شاہ، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، سماجی کارکن فرحت ضیاء کمال، ٹایگر فورس نمائندگان ، میڈیا نمائندگان،حمزہ بیگ ویلفئر سوسائٹی کے اراکین نے پودے لگانے کی تقریب میں حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو محفوظ بننے کے لئے شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول کو شفاف بنانا ہوگا،جو انسان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل نے کہا ہے کہ جہلم میں شجرکاری مہم کو جاری رکھنا ہماری ترجیح اول میں شامل ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاو کے لئے عظیم شہریوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔