ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب سیکرٹری پبلسٹی اینڈ میڈیا راؤ شعیب احمد کا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ سانحہ مروٹ کا دورہ، واقعات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں مروٹ کے چک338اور 341کا دورہ کیا۔
تشدد کے اس واقعہ کے بارے میں صورتحال معلوم کی ،رائو شعیب احمد نے اس دورہ کے بارے میں کہا کہ اس سانحہ پر ہر فرد افسردہ ہے اور اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے خصوصی طور پر انہیں ہدایت کی کہ اس جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر انہیں حالات سے آگاہ کریں اور ہم نے عمران خان کو اس حوالہ سے معلومات فراہم کر دی ہیں۔
تحریک انصاف پنجاب کے صدراعجاز چوہدری بھی عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مورخہ 26نومبر کو مروٹ کے اس مقام کا خصوصی دورہ کریں گے اور ساری صورتحال کی رپورٹ عمران خان کو براہ راست پیش کریں گے تحریک انصاف مظلومین کا ساتھ دے گی اور ظلم کے خلاف تحریک انصاف کا مشن اس بات کی عکاسی ہے انصاف کا نظام قائم کر نے کے لیے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں۔