بھمبر: زیادتی کے مقدمہ میں لڑکے کا ریمانڈ، لڑکی جیل روانہ

Jail

Jail

بھمبر (جیوڈیسک) عابد کے کزن کی بیوی رضوانہ سے ناجائز مراسم تھے، گزشتہ روز پولیس نے دھر لیا زیادتی کے مقدمہ میں لڑکے کا ریمانڈ، لڑکی جیل روانہ۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی موضع ماچھیا کے چار بچوں کے باپ عابد نے اپنے کزن وقاص کی بیوی راولپنڈی کی رہائشی رضوانہ سے ناجائز مراسم استوار کر رکھے تھے۔

اطلاع پر دونوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔ بعدازاں عابد کو کل تک کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے جبکہ رضوانہ کو جوڈیشل حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔