رافیل نڈال سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

Raphael Nadal

Raphael Nadal

بیسل (جیوڈیسک) عالمی نمبر تین اسپین کے رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، راجرفیڈرر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، انجری سے صحتیابی کے بعد رافیل نڈال کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، بیسل میں کھیلے جارہے سوئس اوپن کے کوارٹرفائنل میں نڈال کو کروشیا کے سترہ سالہ بورنا کورک نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا، کورک نے میچ میں چھ، دو اور سات، چھ سے کامیابی حاصل کی۔

ٹاپ سیڈ راجرفیڈرر نے کوارٹر فائنل میں بلغاریہ کے گریگر ڈیمٹروو کو باآسانی زیر کرتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنالی، دوسری جانب برطانیہ اسٹاراینڈی مرے اور اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے ویلنسیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کیلیے کوالیفائی کر لیا۔