راقہ میں آپریشن کے لیے ترکی سے بات چیت جاری ہے: کارٹر

Carter

Carter

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ شام کے شہر راقہ کو داعش سے پاک کرنے کےلیے کاروائی میں ترکی کی شمولیت پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

کارٹر نے کہا کہ راقہ اس وقت داعش کا مرکز ہے جہاں سے اُسے پسپا کرنے کےلیے آپریشن جلد ہی شروع کیا جائے گا جس کےلیے ہمیں علاقے کے طاقتور اور تجربہ کار ہاتھوں کی ضرورت ہے جس کےلیے ترکی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔