نایاب جانوروں کی اسمگلنگ حتمی دلائل دینے کا حکم

Rare Animals Smuggling

Rare Animals Smuggling

کراچی (جیوڈیسک) ملک اسمگلنگ کے خلاف دائر درخواست پر کسٹم کے وکیل کو حتمی دلائل دینے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت کسٹم حکام کے وکیل غلام حیدر شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کچھووں اور دیگر نایاب جانوروں کی بیرون ملک اسمگلنگ پر ایکشن لیتے ہوئے کسٹم حکام نے ملزم ساجد فیاض چیمہ پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ دوران سماعت ڈبلیو ڈبلیو ایف کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ملزم غیر قانونی طریقے سے 218 کچھوے اور دیگر نایاب جانور سوٹ کیس میں بند کرکے بیرون ملک اسمگل کررہا تھا۔